مردان ،گلی باغ میں طوفان وبادوباران نے تباہی مچا دی

مردان ،گلی باغ میں طوفان وبادوباران نے تباہی مچا دی

مردان ( بیورورپورٹ ) نستہ روڈ کے علاقہ گلی باغ میں شدید طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی کچے مکانات گرگئے جبکہ نکاس آب کا بندوست نہ ہونے کے باعث علاقہ تالابوں میں بدل گیا جس کے خلاف درجنوں مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نستہ چارسدہ روڈ کو ٹریفک کے لئے بلاک کردیا مظاہرین کی قیادت سابق پولیس آفسیر اول شیر خان نے کی انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ دنوں آنے والے شدید بارشوں کے باعث علاقے میں بڑے پیمانے پر کھڑی فصلوں اورمکانات کونقصان پہنچاہے علاقے کے گھروں کے قریب خالی پلاٹوں میں کھڑے پانی سے آبادی شدید خطرات سے دوچارہیں جبکہ کھڑے پانی کے باعث گھروں میں کریک پڑ گئے ہیں انہوں نے کہاکہ تحصیل حکام سے پانی نکالنے کے لئے بار بار درخواستیں کی گئیں لیکن کوئی بھیٹس سے مس نہیں ہورہاہے انہوں نے کہاکہ پرامن مظاہرے کے بعد احتجاج کا دائرہ وسیع کیاجائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر