شہری کا شناختی کارڈ 4 سال سے بلاک ،ویزہ ضائع

شہری کا شناختی کارڈ 4 سال سے بلاک ،ویزہ ضائع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جندول(نمائندہ پاکستان) پاکستانی شہری کا شناختی کارڈ چار سالوں سے بلاک ، شہری کا ویزہ خراب ، بچوں کی تعلیم و مستقبل بھی خطرات دے دوچار ۔ عبد الغفور خان ولد فضل رحمان شناختی کارڈ نمبر 15301-1957470-9کے مطابق انہوں نے سال2014میں زائد المیعاد کارڈ نیاں کرانے کیلئے ثمرباغ نادراء میں داخلہ کرایا ایک ماہ بعد وہ نادراء شناختی کارڈ حاصل کرنے گیا تو نادرا والوں نے اسے بتا یا کہ تمہارے شناختی کارڈ پر کسی دوسرے شخص نے انگلش کارڈ حاصل کیا ہوا ہے اس وجہ سے تمہارا کارڈ بلاک کر دیا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ میرے شناختی کارڈ پر کسی دوسری شخص کا شناختی کارڈ بننے میں میری کوئی غلطی نہیں۔انہوں نے کہا کہ نادراء ثمرباغ نے میرے حوالہ سے کئی مرتبہ ہیڈ کوارٹر کو خطوط ارسال کئے مگر مجھے شناختی کارڈ جاری نہیں کیا گیا جس کے بعد میں نے انکوائری کیلئے درخواست کر کے قانونی طریقہ کار کے مطابق تمام متعلقہ حکام کو میرے پاکستانی شہری ہونے کے کوائف اور ثبوت فراہم کر کے تیمرگرہ نادراء میں بورڈ کے سامنے پیش ہوا تاہم اس کے بعد بھی میرا شناختی کارڈ جاری نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ بلاک ہونے کی وجہ سے جہاں میں ووٹ ڈالنے سے محروم رہاں وہاں میرا معاش بھی مجھ سے چن گیا اور اب بچوں کے تعلیم پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ،انہوں نے محکمہ داخلہ اور محکمہ نادراء سمیت تمام متعلقہ حکام سے شناختی کارڈ کے جلد از جلد اجراء کا مطالبہ کر دیا۔