جندول ،گیس لیکج سے جھلس جانے والی خاتون جا ں بحق

جندول ،گیس لیکج سے جھلس جانے والی خاتون جا ں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جندول(نمائندہ پاکستان) تحصیل ثمرباغ میں گذشتہ ہفتے گیس لیکیج کی وجہ سے آگ میں جھلس جانے والی خاتون جانبحق ہو گئیں ۔تفصیلات کے مطابق شعیب ولد فداء محمد پاچہ کے گھر کے باورچی خانہ میں گیس لیکیج کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی جس کی وجہ سے شعیب اور اس کی بیوی آگ میں جھلس کر زخمی ہوئے تھے جس کے بعد حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے شعیب کی منکوحہ (ث) کو علاج کیلئے اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا تاہم گذشتہ روز وہ زخموں کی تاب نہ لاکرہسپتال میں انتقال کر گئیں ۔ مرحومہ کی جنازہ ثمرباغ میں ادا کی گئی ۔