بونیر ،انتخابات میں دھاندلی کیخلاف جے یو آئی کا احتجاجی مظاہرہ

بونیر ،انتخابات میں دھاندلی کیخلاف جے یو آئی کا احتجاجی مظاہرہ

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مظاہروں میں تیزی اگئی ۔جمعیت علماء اسلام ف کے کارکنوں نے بونیر کے مرکزی بازارسواڑی میں زبردست احتجاجی مظاہرہ ۔مظاہرین نے بونیر شانگلہ روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا ۔مظاہرین نے ریٹرنگ افیسر ،ضلعی انتظامیہ کے خلاف زبردست نعرہ بازی ۔تفصیلات کے مطابق جے یو ائی بونیر کے ضلعی امیر اور پی کے 20 کے امیدوار مفتی فضل غفور ۔این اے 9 کے امیدوار حاجی استقبال خان نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بونیر میں جے یو ائی کے امیدواروں کی مینڈیٹ کو چوری کیا گیا ہے ۔فوج کے جوانوں نے پولنگ سٹیشن کے اندر ایک مخصوص جماعت کی نشان پر مہر لگانے کے لئے پرچار کرتے رہے ۔موجودہ الیکشن ملک کی تاریح میں سب سے بدترین الیکشن تھے ۔مجسٹریسی اختیارات فوج کو دینا الیکشن میں کھلی دھاندلی تھی ۔پولنگ سٹیشنوں میں ہمارے امیدواروں کے ووٹوں کو عائب کردئے گئے ۔ہم الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں ۔الیکشن کمیشن اف پاکستان حالیہ الیکشن کو کالعدم قرار دیکر از سر نو الیکشن کی تاریح کا اعلان کرے ۔انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں نے ملک کے پارلیمنٹ سے علماء کرام اور پختونوں کے رہنماؤں کو ایک سازش کے تحت باہر کرنے کے منصوبے پر عمل کیا ۔مقررین نے کہا کہ حالیہ الیکشن میں عوام کی مینڈیٹ کو چوری کرکے من پسند امیدواروں کو اسمبلی تک جانے کا راستہ ہموار کیا گیا ۔جس سے پورے ملک میں انارگی پھیلے گی ۔جس کی ذمہ داری ریاستی اداروں اور الیکشن کمیشن اف پاکستان پر عائید ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ۔اسفند یارولی خان ۔افتاب احمد خان شیرپاؤ ،محمود خان اچکزئی ،سہراج الحق اور دیگر مدبر سیاستدانوں کو ہرانا پی ٹی ائی کے بس کی بات نہیں تھی ۔یہ سب ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا گیا ۔مقررین نے کہا کہ اگر ہمارے پرامن احتجاج میں رکاوٹ ڈالنے کی کو شیش کی گئی تو پھر اپنے کارکنوں کو کنٹرول نہیں کریں گے ۔بعد ازاں مطاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر