اسفند یا ر اور فضل الرحمان کے بیانات کا نوٹس لیا جائے: فضل محمد خان

اسفند یا ر اور فضل الرحمان کے بیانات کا نوٹس لیا جائے: فضل محمد خان

چارسدہ (بیورو رپورٹ) نو منتخب ایم این اے فضل محمد خان نے کہا ہے آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان اسفندیارو لی خان اور مولانا فضل الرحمان کے بیانات کا نوٹس لیکر قانونی کاروائی کریں ۔ دونوں رہنماء ملک توڑنے اور قوم کو تقسیم کرنے کے سازشوں میں ملوث ہیں ۔ شفاف انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیکر فوج کو بدنام کرنا ملک دشمنی ہے ۔سیاسی پارٹیوں کو انتخابی نتائج پر تحفظات ہیں تو ملک دشمنی چھوڑ کر قانونی راستہ اختیار کریں۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ضلع ناظم فہد ریاض خان اور تحصیل ناظم شاکر خان بھی موجود تھے ۔ ایم این اے فضل محمد خان نے گزشتہ روز اسفندیار ولی خان اور مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر شدید رد عمل کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات سے بھارت اور دیگر دشمن ممالک خوش ہو رہے ہیں۔ اے این پی اور جے یوآئی سمیت کسی بھی پارٹی کو انتخابی نتائج پر تحفظات اور اعتراضات ہیں تو اس کیلئے الیکشن کمیشن موجود ہے مگر یہ لوگ ملک دشمنی پر اتر آئے ہیں اور وطن عزیز میں عدم استحکام لانا چاہتے ہیں ۔دونوں رہنماء ملک تھوڑنے اور قوم کو تقسیم کرنے کے سازشوں میں ملوث ہیں ۔ شفاف انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیکر فوج کو بدنام کرنا ملک دشمنی ہے۔ انہوں نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے مطالبہ کیا کہ اسفندیار ولی خان اور مولانا فضل الرحمان کے بیانا ت کا نوٹس لیں ۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی اس حوالے سے سو موٹو ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر