رینجرز سندھ کی کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،تین ملزم گرفتار

رینجرز سندھ کی کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،تین ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ ترجمان پاکستان رینجرز سندھ کے مطابق رینجرز نے محمود آباد، کلفٹن اور مدینہ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان عبدالرحمن عرف پولا پاٹا، محمد عرفان عرف بروہی اور غلام فرید کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزمان کو مزید قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
رینجرز سندھ