نوازشریف کی پمز آمد ،جڑواں شہروں میں ٹریفک پولیس ،سکیورٹی و دیگر اہلکار سخت ترین ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے

نوازشریف کی پمز آمد ،جڑواں شہروں میں ٹریفک پولیس ،سکیورٹی و دیگر اہلکار سخت ...

اسلام آباد(آن لائن)نوازشریف کو دل کی تکلیف کے باعث ممکنہ طور پر پمز آر آئی سی آمد کے سلسلے میں گزشتہ روز راولپنڈی اسلام آباد میں ٹریفک پولیس ،سکیورٹی و دیگر اہلکار سخت ترین ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے ۔پمز ہسپتال میں صفائی ، سکیورٹی ودیگر انتظامات مکمل کرنے کے لئے سات گھنٹے تک ہنگامی صورتحال برپا رہی جبکہ آر آئی سی راولپنڈی میں چھٹی کے روز بھی تمام ڈاکٹرز اور عملہ کو ہسپتال حاضر کرکے چاک و چوبند بٹھائے رکھا، دوسری جانب اڈیالہ جیل سے لے کر پمز ہسپتال اور آر آئی سی تک تمام سڑکوں پر ٹریفک پولیس کے اہلکار ٹریفک کو رواں دواں کرنے کے لئے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے جبکہ دوسری جانب سکیورٹی کا دیگر عملہ بھی سڑکوں پر گشت میں مصروف رہا، کئی گھنٹے کی تھکاوٹ کے بعد نوازشریف کو ہسپتال میں منتقل نہ کیا جاسکا تو اس دوران ڈیوٹیوں پر ہنگامی طورپر بلائے گئے ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل سٹاف اور سکیورٹی عملہ پریشان میں مبتلاء ہو گئے۔

مزید : کراچی صفحہ اول