دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا: فیصل خان نیازی
خانیوال(بیورونیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما نومنتخب ممبر پنجاب اسمبلی فیصل خا ن نیازی نے کہاکہ حلقے کی تعمیروترقی، عوامی محرومیوں اورپسماندگی کاخاتمہ او لین ترجیح ہے ہماری جیت پورے(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
حلقے کے عوام کی جیت ہے بلاتفریق خدمت کاعمل جار ی رکھیں گے حلقے کے عوام کی طرف سے ملنے وا لی پذیرائی ہمارااثاثہ ہے ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی صوبائی حلقہ سے باربار منتخب ہونے والوں کے طرز سیاست سے نفرت کااظہار ہے ۔وہ اپنے ڈیرے پر پیرووال، کچاکھوہ، وجھیانوالہ ،چوک جمال اورپندرہ ایل کے علاقہ وچکوک سے آئے ہوئے معززین علاقہ ،کارکنوں کے وفودسے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ حلقے کے عوام کودرپیش مسائل پرگہری نظرہے خاص طورپر دیہی علاقوں میں تعلیم وصحت اور پینے کے صاف پانی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کوممکن بنایاجائیگا حلقے کے عوام کے لیے دروازے ہروقت کھلے ہیں میرے حلقے کا ہر ووٹر ایم پی اے ہیں یہ عزت اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اورعوام کے تعاون سے ملی ہے۔
فیصل نیازی