سب سے پہلے جنوبی پنجاب صوبہ

سب سے پہلے جنوبی پنجاب صوبہ

جام پور(نامہ نگار)ضلع راجن پورمیں تحریک انصاف کا تمام سیٹوں پر کلین سویپ کرنا ن لیگ سے نفرت کا اظہار ہے، تحریک انصاف حکومت بنانے کے بعد سب سے پہلا کام جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا ہے ، عوام نے جو ذمہ داری سونپی ہے ان کی بھرپور خدمت کریں گے، تخت لاہور (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

پر بادشاہت کرنے والوں پر خدا کا غضب نازل ہوا ہے جس کی پکڑ میں آج وہ جیل میں ہیں، مرکز سمیت پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت بناکر عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرے گی، راجن پور کو انشاء اللہ اپر پنجاب کے برابر ترقی یافتہ بنائیں گے، تعلیم، صحت اور دیگر شعبہ جات میں خصوصی دلچسپی لے کر نئی نسل کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، عمران خان نے بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے ملازمتوں کا جو وعدہ الیکشن کمپین میں کیاتھا انشاء اللہ ملازمتیں دے کر بے روزگاری کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کریں گے، عوام نے تحریک انصاف سے جو امیدیں وابسطہ کررکھی ہیں ان کو پوری کرنے کی ہر ممکن کوششیں جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے شریک چیئرمین و نومنتخب ممبر قومی اسمبلی سردار محمدنصراللہ خان دریشک نے کامیابی پر مبارکباد دینے والے ضلع بھر سے آنے والے وفود سے ملاقاتوں کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ممبر ضلع کونسل جام محمدناصر برڑہ ، سابق ممبر ضلع کونسل حافظ نوراحمدرند، محمداکمل درانی، حاجی غلام رسول رند، مرزا محبوب سکندر، احمدنواز گلفاد، سردار رسول بخش رند، حاجی جاوید اقبال لنگاہ، عبدالسبحان بھٹی، سیٹھ یاسر فہیم ، ملک محمدیوسف آرائیں، ڈاکٹر مرید حسین لنگاہ، تحصیل صدر پی ٹی آئی عبیداللہ رند، مہار امان اللہ سیال، رانا شبیر احمدراجپوت، ملک محمداقبال آرائیں، حاجی رمضان ببر، انجینئر کلیم اللہ رند، امان اللہ ترین، سید محبوب شاہ، بختیار اللہ ترین، رانا محمدایوب ایڈووکیٹ، محمدعمران رند ایڈووکیٹ، ملک عبدالغفار کنیرا، مہار شاہد حسین، ارباب سکھانی، مہار حبیب سیال، سید فضل حسین شاہ، سراج احمدلنگاہ، حاجی حضور بخش لنگاہ، سید زین محمود بخاری، سیٹھ حضور بخش دایہ، رحمن اقبال، خاور نوید بھٹہ ایڈووکیٹ، محمدسلیم قریشی کونسلر، افتخار علی جکھڑ، حاجی طالب حسین کھوکھر، محمداصغر شاد، سید جاوید شاہ، سرفراز احمدڈھانڈلہ، عبدالمجید دریشک، حاجی فاضل سیال، حافظ احمدبخش ببر، مہار رفیق سیال سمیت دیگر معززین اس موقع پر موجودتھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر