جتنا گند انتخابات میں اب ڈالا گیا پہلے کبھی نہیں دیکھا:ریاض پیرزادہ

جتنا گند انتخابات میں اب ڈالا گیا پہلے کبھی نہیں دیکھا:ریاض پیرزادہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ جتناگند حالیہ انتخابات میں ڈالا گیا اور تذلیل کی گئی ہے اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں دیکھا ،چوہدری نثار سے کوئی رابطہ نہیں ،(ن) لیگ کے پلیٹ فارم سے الیکشن نہ لڑنے کیلئے کسی نے رابطہ کیا اور نہ دباؤ ڈالا لیکن(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

دھاندلی بھرپور طریقے سے کی گئی ہے ۔ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ میں ڈیڑھ مہینے بعد گاؤں سے آرہا ہوں اور مجھے سیاسی حالات کا کوئی علم نہیں ۔ انہوں نے آزاد امیدواروں کی شمولیت کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے اس کا کوئی علم نہیں مجھے بس اتنا معلوم ہے کہ میں انتخاب جیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس عددی برتری ہے اس لئے اسے صوبے میں حکومت بنانی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران سے اچھے تعلقات ہیں اور میرے تعلقات بہتر ہی رہے ہیں ۔
ریاض پیر زادہ