والڈ سٹی پراجیکٹ ، صرافہبازار میں تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ ، انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی

والڈ سٹی پراجیکٹ ، صرافہبازار میں تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ ، انتظامیہ ...

ملتان(سٹی رپورٹر)صرافہ بازار ایسوسی ایشن ملتان کے زیراہتمام والڈ سٹی پراجیکٹ انتظامیہ کے خلاف پاک گیٹ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے سابق صدر خواجہ محمد اسلم کے علاوہ صرافہ بازار(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری تحسین شاہ گیلانی،متاثرہ تاجروں چوہدری محمد جاوید، شوکت نے کی جبکہ اس موقع پر چوہدری محمد طاہر، مرتضی، شرف الحق بھٹہ، فلک شیر، رانا محمد علی بھی موجوو تھے اس موقع پر تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ والڈ سٹی پروجیکٹ انتظامیہ کے تحت صرافہ بازار میں دربار عالیہ حضرت موسی پاک شہید ؒ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں جو بجلی کی زیر زمین کیبل بچھائی گئی اس کی تعمیر اور بعد ازاں مرمت انتہائی ناقص میٹریل اور ناقص منصوبہ بندی مال بناؤ پروگرام کے تحت ہو ئی جس کی وجہ سے حکیم صدیق مارکیٹ و ملحقہ علاقہ کی کئی دکانوں کی بنیادیں بیٹھ گئی ہیں جس کی وجہ سے تاجروں کوشدید مالی و جانی نقصان کا خدشہ ہے والڈسٹی پراجیکٹ انتظامیہ گیارہ سال تک نقشے بناتی رہی لیکن کام انتہائی خراب ہوا اور گلی کی نالیاں بند ہو گئی ہیں اور دکانیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے خدانخواستہ کوئی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر متاثرہ علاقہ کا وزٹ کریں اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کو یقینی بنائیں اگر کوئی سانحہ رونما ہوا تو اس کی ذمہ دار انتظامیہ ہو گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر