عمران سے ملاقات ‘آزاد امیدوار سلیمان نعیم پی ٹی آئی میں شامل ،پنجاب کابینہ میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ،شاہ محمود کے قریبی حلقوں میں تشویش کی لہر

عمران سے ملاقات ‘آزاد امیدوار سلیمان نعیم پی ٹی آئی میں شامل ،پنجاب کابینہ ...

ملتان (سپیشل رپورٹر)ملتان کے اکلوتے آزاد امیدوار شیخ سلیمان بھی پی ٹی آئی کے قافلے میں شامل ہوگے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بنی گالہ میں ملاقات کے بعد نوجوان امیدوار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد شیخ (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

سلیمان کو پارٹی کا مفلر پہنایا اس موقع پر شاہ محمود قریشی کے تحریک انصاف میں روایتی حریف جہانگیرترین بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق شیخ سلیمان نے عمران خان سے ملاقات کے دوران ملتان کے حلقہ پی پی 217سے مخدوم شاہ محمود قریشی کی جانب سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ ملنے کے ساتھ ساتھ اپنے دیگر تحفظات سے بھی کپتان کو آگاہ کیا۔ شیخ سلیمان کے قریبی ذرائع کے مطابق پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے کی صورت میں انہیں پنجاب کابینہ میں اہم ذمہ داری ملنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔تاہم دوسری جانب شیخ سلیمان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد مخدوم شاہ محمود قریشی کے قریبی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر