باقاعدہ دھاندلی کے ذریعے ہمیں ہرایا گیا: عارف عزیز شیخ کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو

باقاعدہ دھاندلی کے ذریعے ہمیں ہرایا گیا: عارف عزیز شیخ کی میڈیا نمائندوں سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چنی گوٹھ(نامہ نگار )سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے گئے ہیں۔ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو فارم 45 بھی فراہم نہیں (بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ جیتے ہوئے امیدواروں کو جھرلو کے ذریعے ہرا دیا گیاہے اور ہارے ہوئے امیدواروں کو جتوایا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی و سیاسی رہنما حسن عسکری شیخ کے ہمراہ اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میں اور پرنس بہاول عباس عباسی بھاری اکثریت سے جیت رہے تھے مگر ہمارا رزلٹ روک لیا گیا اور ہمیں پندرہ گھنٹے کے بعد رزلٹ جاری کیا گیا ہرا دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ کے دفتر کے قریب مسجد میں بیٹھے چند افراد بیلٹ پیپرز کے بیگ کھول اپنی من مرضی کے امیدواروں کے نشان پر مہریں لگا رہے تھے جن کی تصاویر اور ویڈیو کلپ بھی ہمارے پاس موجود ہیں مگر متعلقہ حکام نے ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنا قانونی حق محفوظ رکھتے ہیں۔عارف عزیز شیخ نے مزید کہا کہ میرے خلاف جھوٹی افواہیں پھیلاء جا رہی ہیں کہ میں ملک چھوڑ کر دوسرے ملک جا رہا ہوں یہ سب بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا جینا مرنا میرے حلقہ کی عوام کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے مجھے ووٹ دیئے میں ان کا بے حد مشکور ہوں۔