تحریک انصاف پنجاب میں بھی حکومت بنائیگی :سردار طارق دریشک

تحریک انصاف پنجاب میں بھی حکومت بنائیگی :سردار طارق دریشک

راجن پور ( نامہ نگار)نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی سردار محمد طارق خان دریشک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف وفاق کیساتھ پنجاب(بقیہ نمبر49صفحہ7پر )

میں بھی حکومت بنائے گی ۔ ن لیگ کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے انہوں نے کہا کہ ہارنے والے امیدوار ہمیشہ دھاندلی کا شور مچاتے ہیں جو ایک غلط روایت ہے ۔ شکست کو کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہے ۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اسمبلی فورم میں ضلع راجن پور کے عوام کے مسائل اٹھاؤں گا اور ان کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کروں گا۔ گروپ لیڈر سردار نصر اللہ خان دریشک کی قیادت میں ضلع راجن پور میں تحریک انصاف بھر پور انداز میں کلین سوئپ کیا ہے ۔ ضلع راجن پور کی تعمیر و ترقی کے لئے ہم سب نو منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔ حلقہ 296کے عوام کے لئے میں بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں اس موقع پر حاجی عبدالستار رحمانی ، حاجی ظہور احمد رحمانی ، سٹی کونسلر محمد عمران ستار رحمانی ایڈووکیٹ ، عبدالصبور رحمانی ، عبدالشکور رحمانی ، محمد آصف چانڈیہ ، محمد قاسم اور دیگر افراد بھی موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر