لغاری بخاری اتحاد ناقابل شکست ‘حلقے کے مسائل کو حل کرنیکا تہیہ کرلیا :چنوں خان لغاری

لغاری بخاری اتحاد ناقابل شکست ‘حلقے کے مسائل کو حل کرنیکا تہیہ کرلیا :چنوں ...

جتوئی ( نامہ نگار) لغاری گروپ کی عوامی سیاست کامیاب اور روایتی اور تھانہ کچہری کی سیاست کرنے والے ناکام ہو گئے۔ان خیالات کا اظہار سردار چنوں خان لغاری نے (بقیہ نمبر50صفحہ7پر )

پریس کانفرنس کرتے ہوکیا۔انہوں نے کہاآج ہماری کامیابی نے ثابت کر دیا کہ لغاری گروپ سے عوام دلی محبت کرتی ہے اور لغاری بخاری اتحاد ناقابل شکست اتحاد ہے۔اب حلقہ بھر کے مسائل کو حل کرائیں گے۔ میرہزارخان خان میں گرلز و بوائز کالجز جتوئی میں یونیورسٹی کیمپس اور جھگی والا میں کم از کمگرلز و بوائز ہائیر سکینڈری سکولزکا قیام اور جھگی والا اور میرہزار خان میں رورل ہیلتھ سنٹر ز کا قیام اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ نوجوانوں کے لیے سپورٹس کمپلیکس اور اسٹیڈیم کی تعمیر کا وعدہ بھی پورا کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔اس کے علاوہ تحصیل جتوئی کی تمام سڑکوں بشمول جھگی والا میرہزار خا ن دیگر بھی ہمارے منشور میں شامل ہیں۔پارٹی شمولیت کیلیے سید باسط سلطان بخاری اور دیگر ہمارے اتحادی سردار مجاہد حسین خان لغاری۔سردار رحمت اللہ خان کورائی۔راؤعاطف علی خان سے مشاورت کے بعد متفقہ فیصلہ کریں گے۔اس دوران سردارسمیع اللہ خان۔سردار منوں خان۔ الطاف احمد خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر