دعوے نہیں عملی کام کرینگے ‘ علی رضا خاکوانی

دعوے نہیں عملی کام کرینگے ‘ علی رضا خاکوانی

ٹبہ سلطا ن پور(نمائندہ پاکستان) میری ترجہات میں ٹبہ سلطان پور کو(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

تحصیل کا درجہ دیلوایا ہے ‘، شہر کے ناکارہ سیوریج نظام کی تبدیلی ، گلیوں میں ٹف ٹائل اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ دیگر مسائل کو حل کروانا ہے ہم حقیقی معانی میں عوام کی خد مت کرینگے۔ سابق منتخب نمائندوں نے صرف دعویٰ کیے لیکن ہم عملی طو ر پر انتخابات میں اپنے حلقہ کی عوام سے کیے گئے تمام واعدوں کو پورا کریں گے اب حلقہ پی پی235میں اتنے ترقیاتی کام کروائیں گے مخالفین کے باقی رہ جانے والے ساتھی بھی ہمارے ساتھ شامل ہو نے پر مجبور ہوجائیں گے ان خیالات کا نومنتخب ایم پی اے حلقہ پی پی235نواب علی رضاخان خاکوانی نے اڈا درپور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیانواب علی رضا خان خاکوانی نے کہا کہ جس طرح عوام کے گھروں میں ووٹ مانگنے کے لیے گیا تھا اسی طرح اب حلف اُٹھا نے کے بعد اپنے حلقہ کی عوام کے ڈور ٹو ڈور جا کر اُن کاشکریہ بھی ادا کر نے جاؤں گانواب علی رضا خان خاکوانی نے کہا کہ ہم وزراتیں نہیں لیں گے بلکہ اپنے حلقہ کی ترقی اور خوشحالی کو اولیت دیتے ہوئے ان کے لئے فنڈزمانگ کر عوام کوخوشحال اور حلقہ کو خوشحال بنائیں گے عوام نے جس طرح بھاری لیڈ سے مجھے کامیاب کروایا ہے۔اس موقع پر چوہدری مبشرحسن کمبوہ ، نواب قمر خان خاکوانی ، منیر خان سندھڑ ، لیاقت خان ، نذیر احمد خان پٹھان ،نواب حیدر خان خاکوانی ، علمدار حسین شاہ ، چوہدری ناظم ستارکمبوہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر