نگران دور میں بجلی کا بد ترین بحران ، 10گھنٹے لوڈشیڈنگ ، شہری پریشان

نگران دور میں بجلی کا بد ترین بحران ، 10گھنٹے لوڈشیڈنگ ، شہری پریشان

ملتان(سٹاف رپورٹر) نگران حکومت کے دور میں بجلی کے بدترین بحران نے سر اٹھالیا ۔ جنوبی پنجاب میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10گھنٹے تک پہنچ گیا ۔تفصیل کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی فراہمی کی صورتحال بہتر نہیں ہوسکی۔ اتوارکو چھٹی کے روز بھی بجلی کی بندش سے شہری پریشان رہے۔اضافی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔شہروں میں6گھنٹے اوردیہات میں8سے10گھنٹے بجلی کی بندش نے شہریوں کو تڑپا دیا۔شدید گرمی(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

اور حبس سے خصوصاً بچوں ‘ بزرگ افراد اور مریضوں کی حالت غیر ہو گئی۔ عوامی حلقوں کے مطالبے کے باوجود اتوار کے روز بھی ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں بجلی بند رہی۔ صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی کم از کم بندش کو یقینی بنایا جائے۔ اضافی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔ تاجر برادری نے بھی بجلی کی اضافی بندش بالخصوص ٹرپنگ اور بریک ڈاؤن پر قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے۔

لوڈشیڈنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر