جنوبی پنجاب کو ہمیشہ نظرانداز کیاگیا ‘اب ایسا نہیں ہوگا:طاہر اقبال چوہدری

جنوبی پنجاب کو ہمیشہ نظرانداز کیاگیا ‘اب ایسا نہیں ہوگا:طاہر اقبال چوہدری

وہاڑی‘ کرم پور (بیورورپورٹ‘نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار)پی ٹی آئی کے نو منتخب ایم این اے طا ہراقبال چودھری نے کہا ہے کہ قائد عمران خان کے نیا پا کستان بنانے میں خواتین کا کردار بھی(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

اہم ہے اور حالیہ الیکشن مین خواتین نے دن رات محنت کرکے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو تاریخی کا میابی سے ہمکنار کرایا جس پر خواتین کے مشکور ہیں ، انشاء اللہ خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے مبارکباد کے لیے آنے والی خواتین کے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا وفد کی قیادت ضلعی صدر وومن ونگ صائمہ نورین ، سعدیہ رانا، فارینہ ودیگر خواتین بھی موجود تھیں اس موقعہ پر خواتین نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور پھولوں کی پتیاں نچاور کیں ، اس موقع پر صائمہ نورین نے کہا کہ پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ہیں اور انشاء اللہ مرکز کی طرح پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی۔ کرم پور سے نامہ نگار کے مطابق نو منتخب ایم این اے پی ٹی آئی این اے 164کرم پور وہاڑی طاہر اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ عوام نے جس اعتماد کا مجھ پر اظہار کیا ہے ان کا شکر گزار ہوں۔ عوام کے اعتماد نے مجھے خدمت کا نیا حوصلہ دیا ہے۔ حلقے کے تمام علاقوں کو بلا امتیاز تعلیم ، صحت ، روزگار، حفظان صحت کے شعبہ جات پہلے سے بڑھ کر ترقی دلانا میری ترجیح ہے۔ اسلام آباد لاہور سے جنوبی پنجاب کے اس حلقہ کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈز لے کر ترقی دلانا میرا مشن ہے۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں کرم پور اور نواحی علاقوں سے مبارکباد کے لئے آئے ہوئے پارٹی کارکنان ، تاجران اور صحافیوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سجاد خان کھچی، رائے طارق کھرل، خلیق احمد بھٹی راؤ خالد حسین ، خان نسیم عباس، غلام رضا کھچی، راؤ وسیم بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ ایک حقیقت ہے یہ دیوار پر لکھی ہوئی ایسی تحریر ہے جس میں کروڑوں محروم افراد کے لئے خوشحالی اور بہتر زندگی کے مسئلہ کا حل ہے۔ اس لئے عمران خان کی قیادت میں اس ایشو کر ہر صورت حل کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔ یہاں محرومیاں ہی محرومیاں ہیں۔ اس حلقہ کی عوام کو مسائل میں جکڑ رکھا ہے۔ ہم ان مصیبتوں سے نجات دلانے کا وعدہ کرچکے ہیں جسے پورا کریں گے۔ عوام نے عمران خان کو جو تاریخی مینڈیٹ دیا ہے وہ پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے۔ انہوں نے اپنی تقریر میں ملکی داخلی و خارجی مسائل پر گفتگو کی ہے وہ ان کی سیاسی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

طاہر اقبال

مزید : ملتان صفحہ آخر