سیای مخالفین کا ڈیرے پر دھاواا، توڑ پھوڑ ، 4افراد زخمی

سیای مخالفین کا ڈیرے پر دھاواا، توڑ پھوڑ ، 4افراد زخمی

علی پور(نمائندہ پاکستان)پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مخالف کے ڈیرے پردھاوا،شدید نعرے بازی،توڑ پھوڑاور تشدد سے 4افراد شدید زخمی ہوگئے پی ٹی آئی کے کارکن ایم این اے(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

عامر طلال کو مبارکباد دینے جارہے تھے کہ راستے میں سیاسی مخالف کے ڈیرے کے سامنے ریلی روک دی،پوسٹر پھاڑدیئے، وغیرہ بااثر تفصیل کے مطابق خیرپورسادات کے علاقے چوک موری سونہارو کے رہائشی عمران بشیر نے صحافیوں کو بتایا کہ مورخہ 26-7-18 سیاسی مخالفین پی ٹی آئی کے کارکنان زوار ولد عزیز قوم گوپانگ، فیصل ولد جان محمد،وہاب ولد ربنواز گوپانگ عبید عرف عبیدی ،ندیم کنہوں ولد شفی وغیرہ جیت کاجشن مناتے ہوئے ریلی کی صورت میں ایم این اے عامر طلال گوپانگ کو مبارکباد ینے جارہے تھے کہ میرے ڈیرے کے سامنے ریلی روک دی اور اندر داخل ہوگئے اور پوسٹر پھاڑتے ہوئے شدیدنعرے بازی کی ۔ملزمان نے مجھے للکارا کہ ہمارے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا مزہ چکھاتے ہیں اورمجھ پر تشدد شروع کردیا جس سے میں شدید زخمی ہوگیا اورچھڑانے والے مزید تین افراد بھی زخمی ہوگئے۔پولیس تھانہ خیرپورسادات کودرخواست گزاری مگر پولیس تھانہ خیرپورسادات بااثر ملزمان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کررہی۔ بااثر ملزمان کو نومنتخب ایم این اے عامر طلال گوپانگ کی مکمل آشیرباد حاصل ہے۔ملزمان بااثر ہیں اور مجھے قتل اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔متاثرہ عمران بشیرنے آئی جی پنجاب، ڈی آئی ڈیرہ ،ڈی پی او مظفرگڑھ، انسانی حقوق کی تنظیموں سے استدعا کی ہے بااثر ملزمان کے خلاف کاروائی کی جاوے اورمجھے تحفظ فراہم کیا جاوے۔رابطہ پر پولیس تھانہ خیرپورسادات نے بتایا کہ درخواست موصول ہوئی ہے۔سیاسی مداخلت کی بناء پر کچھ وقت درکار ہے تاہم میرٹ پر کاروائی کریں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر