سیشن جج سے ہاتھا پائی، دوملزموں کی 2اگست تک عبوری ضمانت منظور

سیشن جج سے ہاتھا پائی، دوملزموں کی 2اگست تک عبوری ضمانت منظور

رحیم یارخان(بیورونیوز)نتائج فارم فراہم نہ کرنے پر ریٹرننگ آفیسر حلقہ این اے179 کی عدالت پر حملہ کرنے کے مقدمہ کے 2(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

ملزمان نے انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت بہاولپور سے2اگست تک عبوری ضمانت حاصل کرلی ہے۔ تفصیل کے مطابق 25جولائی کی شب سابق لیگی ممبران اسمبلی،ممبران میونسپل کمیٹی ، چیئرمین میونسپل کمیٹی سمیت سینکڑوں افراد نے الیکشن نتائج فارم فراہم نہ کرنے پر حملہ کرکے ریٹرننگ آفیسر سے ہاتھاپائی کرنے کی کوشش توڑ پھوڑ اور تضحیک آمیز نعرہ بازی کرنے پر پولیس نے ریٹرننگ آفیسر و ایڈیشنل سیشن جج خورشید انجم کی مدعیت میں سابق لیگی ممبران اسمبلی ، ممبران میونسپل کمیٹی و چیئرمین میونسپل کمیٹی سمیت سینکڑوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا گزشتہ روز اس مقدمہ کے 2ملزمان سجاد علی اور اعجاز احمد عرف ججی نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت بہاولپور سے 2اگست تک عبوری ضمانت حاصل کرلی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر