ملتان : مختلف علاقوں میں وارداتیں ، متاثرین کا پولیس کیخلاف احتجاج

ملتان : مختلف علاقوں میں وارداتیں ، متاثرین کا پولیس کیخلاف احتجاج

ملتان (خبر نگار خصوصی ) چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری کار، موٹرسائیکلوں، موبائل فونز، لاکھوں کی نقدی طلائی زیورات ، الیکٹرونکس اشیاء و دیگر گھریلو سامان سے محروم ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق ، تھانہ کینٹ کی حدود میں غلام محمد نواں شہر ہوٹل کے باہرسے نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

چوری کرکے لئے گئے،تھانہ چہلیک کے علاقے سے غلام عباس ضلع کچہری کے باہرسے نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل چوری کرکے لئے گئے اور اسی تھانے کی حدود میں شفقت علی کے گھر قریب سے 2نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر 2عدد موبائلز طلائی زیورات دیگر سامان مالیتی 2لاکھ 18ہزار چھین کرفرار ہوگئے، تھانہ گلگشت کے علاقے میں زاہد حسین کے مکان کے تالے توڑ کرنامعلوم ملزمان فریج ٹی وی بیٹری دیگر سامان مالیتی 1لاکھ 20ہزار چوری کرکے لئے گئے۔ تھانہ نیوملتان کے علاقے سے محمد زکریا کی مسجد سے باہر نکلتے ہوئے نامعلوم جیب تراش نے نقدی 28ہزار چور ی کرلئے،تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں محمد زمان کو مسلح 6نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل نقدی 1لاکھ 75ہزار چھین کرفرار ہوگئے جبکہ متعلقہ پولیس نے ان مقدمات کا الگ الگ اندراج کرلیا ہے۔ادھر وارداتوں میں منانے پر متاثرین نے پولیس کیخلاف احتجاج کیا اور کہا کہ محافظ کہاں ہیں جبکہ چور‘ ڈاکو آزاد ہوکر دھڑلے سے وارداتیں کررہے ہیں۔

چوری‘ ڈکیتی

مزید : ملتان صفحہ آخر