وفاداریاں تبدیل کرنیوالوں کے چہرے جلد بے نقاب کرونگا : ارشاد ارائیں

وفاداریاں تبدیل کرنیوالوں کے چہرے جلد بے نقاب کرونگا : ارشاد ارائیں

بورے والا(تحصیل رپورٹر)سابق ایم پی اے و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی230چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا ہے کہ جن کونسلرز اور چیئرمینوں کو بلدیاتی الیکشن میں کامیاب کروایا تھا انہوں نے میرے خلاف10،10لاکھ لیکر اپنے ضمیر کا سودا کیا ابن الوقت اور لالچی لوگ نہ صرف (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

دنیا بلکہ آخرت میں بھی رسوا ہوتے ہیں ہار جیت سیاست کا حصہ ہے لیکن اپنی ہار پر مجھے کوئی پشیمانی نہیں کیونکہ عوام کی طاقت اور حلقہ کے لوگوں کی محبت اور ہمدردیاں آج بھی میرے ساتھ ہیں میرے مخالفین نے خریدو فروخت کی جو سیاست شروع کی ہے وہ سیاسی کلچر کا بدنما داغ ہے میں نے مخالفین کے تمام ہتھکنڈوں کا پہلے بھی ثابت قدمی سے مقابلہ کیا اور آئندہ بھی عوام کی طاقت سے اْنکا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے اپنے حلقہ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا اْنکی محبت مجھ پر قرض ہے جو کہ اْنکی خدمت کرکے اْتاروں گا نوٹوں کی چمک سے اپنی وفا داریاں تبدیل کرنے والوں کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب کروں گا جو لوگ ہمارے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑے رہے اْنکو سلام پیش کرتا ہوں اور اْنکے لیے میری جان بھی حاضر ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر واقع ملتان روڈ پر اپنے گروپ کے بلدیاتی نمائندوں اور ورکروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے الیکشن میں ووٹ دینے والے تمام ورکرز کا شکریہ ادا کیا اور عزم کا اظہار کیا کہ وہ الیکشن ہارنے کے باوجود حلقہ کے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے اس تقریب سے سابق صدر بار مہر طاہر امجد،سابق چیئرمین بلدیہ پیر محمد اقبال شاہ،مسلم لیگ(ن) ضلعی صدر اے غفار پاشا،پیر بختیار عالم چشتی،خطیب جامعہ مسجد الفاروق حافظ راؤر منور احمد خاں،چوہدری مقصود احمد گجر،چوہدری علی رضا آرائیں،سابق ناظم حاجی مبین احمد بھٹی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر کونسلر بلدیہ سیٹھ اسرار احمد،ملک امتیاز احمد،رانا ارشاد احمد،سٹی صدر (ن)لیگ غلام رسول زیدی،جنرل سیکرٹری رانا سعید احمد،(ن)لیگی راہنما چوہدری ارشاد حسین اور دیگر نمائندہ شخصیات کے علاوہ کارکنان کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

ارشاد ارائیں

مزید : ملتان صفحہ آخر