یونیورسٹی طالبہ سے اے ایس آئی سمیت 4افراد کی اجتماری بد اخلاقی

یونیورسٹی طالبہ سے اے ایس آئی سمیت 4افراد کی اجتماری بد اخلاقی

ملتان (خبر نگار خصو صی)یونیورسٹی طالبہ سے اے ایس آئی سمیت 4 افراد کی اجتماعی بداخلاقی مقدمہ درج کرلیا گیاشاہ رکن عالم سی بلاک کی رہائشی عالیہ نگہت نے پولیس کو درخواست دی (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

کہ اس کی بیٹی (س) جو کہ ملتان کی نجی یونیورسٹی میں ایل ایل بی کی طالبہ ہے،کچھ عرصہ قبل سے نفسیاتی مرض میں مبتلا تھی جس کا علاج کروایا روبصحت ہونے کے بعد اس نے بتایا کہ اس کا کلاس فیلو شہریار مترو اسے پسند کر تا تھابیشتر اوقات ،یونیورسٹی سے اسے اپنے دوست کے فلیٹ پر لے جاتا اوربداخلاقی کرتا۔شادی کا وعدہ کیا ،ایک دن مجھے وہ نامعلوم مقام پر لے گیا اور ہیروئین پلا ئی،جہاں اس کا دوست پولیس اہلکار اے ایس آئی جام طارق اور دیگر دو افراد موجود تھے،چاروں افراد نے میرے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اور حالت غیر ہونے پر مجھے مقامی ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے، واقعہ نے میرے ذہن پر اثر ڈالا اور ڈپریشن کی مریضہ بن گئی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر