غیرفعال کمپنیاں بند‘ ویسٹ مینجمنٹ‘ کیٹل مارکیٹ کمپنی کے ٹھیکیداروں کا ٹینڈرز میں شامل ہونے سے انکار‘ منڈیوں میں صفائی انتظامات زیرو

غیرفعال کمپنیاں بند‘ ویسٹ مینجمنٹ‘ کیٹل مارکیٹ کمپنی کے ٹھیکیداروں کا ...

ملتان (سپیشل رپورٹر) کیبنٹ ڈویژن پنجاب کی جانب سے غیرفعال 36کمپنیوں کو بند کرنے کے فیصلہ کے بعد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے ٹھیکیداروں نے ٹینڈرز(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

میں شامل ہونے سے انکار کردیا ہے جس کے باعث عیدالضحیٰ کے موقع پر کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو صفائی کرانے اور منڈیوں میں انتظامات کرانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ واضح رہے کہ عیدالضحیٰ کے موقع پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے بائیوڈی گریڈ ایبل شاپر‘ کرائے پر ٹریکٹر ٹرالیوں سمیت دیگر اشیاء کی خریداری کرنے کیلئے ٹینڈرز جاری کئے گئے ہیں جبکہ کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی نے بھی ٹینٹ‘ لائٹس اور پرالی کی فراہمی کیلئے ٹینڈرز جاری کئے ہیں۔ کمپنیوں کی انتظامیہ پر عدم اعتماد کے باعث ٹھیکیداروں نے ٹینڈرز میں شرکت نہیں کی ہے۔ مذکورہ کمپنیوں کو دوبارہ ٹھیکوں کیلئے اشتہار دینا پڑے گا۔

36کمپنیاں بند

مزید : ملتان صفحہ آخر