گیس لیکج : سلنڈر دھماکہ ، نوجوان جھلس کرزخمی ، حالت نازک

گیس لیکج : سلنڈر دھماکہ ، نوجوان جھلس کرزخمی ، حالت نازک

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)کچن میں کام کرنے کے دوران سلنڈر گیس لیکج کے باعث اچانک دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی جس سے 30سالہ شخص جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق بستی رشید آباد کارہائشی30سالہ حسن علی اپنے گھر کے کچن میں کام کررہا تھا کہ اسی دوران (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

سلنڈر سے گیس لیکج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر 30سالہ حسن علی جھلس کر شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں جھلس کر زخمی ہونے والے30سالہ حسن علی کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔

گیس لیکج

مزید : ملتان صفحہ آخر