مون سون بارشیں:دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند

مون سون بارشیں:دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)مون سون بارشوں کے سلسلے نے دریائے سندھ (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

میں پانی کی سطح بلند کردی ہے،محکمہ آبپاشی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد256900 کیوسک اور اخرج 182000 کیوسک،دریائے کابل میں کالاباغ کے مقام پر آمد262725 کیوسک اور اخراج255225 کیوسک، چشمہ بیراج کے مقام پر پانی کی آمد دو لاکھ 36 ہزار616 اور اخراج ایک لاکھ 97 ہزارکیوسک ہے جب کہ تونسہ بیراج کے مقام پر پانی کی آمد دو لاکھ چھ ہزار919 اوراخراج ایک لاکھ 80 ہزار640 کیوسک ہے،منگلاکے مقام پرآمد42091کیوسک اور اخراج10000کیوسک، تریموں کے مقام پر کیوسک آمد 42692 جبکہ30692کیوسک پانی کا اخراج ہے ،گدو: آمد145153 کیوسک اور اخراج 104703 کیوسک، سکھر: آمد86185 کیوسک اور اخراج35750 کوٹری:آمد42592 کیوسک اور اخراج 1987ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر