بھتہ خور افسروں کا گروہ ، بے لگام ، لوگوں کو بلیک میل کرنیکا سلسلہ شروع
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اینٹی کرپشن بہاولپور میں تعینات افسروں اوراہلکاروں کابھتہ خور گروہ بے لگام ہوگیا ہے بلاخوف وخطر سرکاری افسروں اورٹھیکیداروں سے بھتہ مانگنے لگاڈائریکٹر اینٹی کرپشن کوآڈیوویڈیو ریکارڈنگ پیش کرنے کے باوجودمعاملہ دبادیاگیاہے ۔ تفصیل کے مطابق سرکل آفیسراینٹی کرپشن راناکلیم کی کروڑوں روپے کی کرپشن بے نقاب ہونے اورذاتی مدعیوں کے ذریعے ریڈکاروائیاں ڈال کربھتہ وصولی بے نقاب ہونے کے بعد مزید (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
سنسنی خیزانکشافات سامنے آئے ہیں ذرائع نے بتایاکہ اینٹی کرپشن میں تعینات افسروں نے اپنے ماتحت اہلکاروں کے ذریعے افسروں کوبلیک میل کرکے لوٹ مار کرنے کاسلسلہ شروع کررکھاہے افسران کے چہیتے ملازم ڈاک رنر محمدبلال نے افسروں کے نام پرٹھیکیداروں کوبلیک میل کرکے بھاری بھتہ کی ڈیمانڈ کاسلسلہ شروع کررکھاتھاجس سے تنگ آکرٹھیکیداروں نے ملازم محمدبلال کی بھتہ مانگنے کی آڈیوویڈیوریکارڈنگ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کوپیش کردی اس کے علاوہ سرکل آفیسرراناکلیم کے رکھے گئے پیشہ وردرخواست بازوں احمدیار، محمدمنیر، راؤسراج، عدنان منظور، محمدافتخار اوردیگرکی طرف سے ریڈکاروائیوں کے بعدمک مکاکرکے بیان حلفی دینے بارے بھی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کوثبوت پیش کیے گئے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمران رضانے ملوث افسران اوراہلکارکیخلاف کاروائی کرنے کی بجائے معاملہ دبادیا۔ اوران کیخلاف کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی۔ عوامی وسماجی حلقوں کاکہناہے کہ بھتہ خوری میں سرکل آفیسر راناکلیم کاریڈ محمداسماعیل بھی سرگرم عمل رہاہے اسے بھی اینٹی کرپشن افسران تحفظ دے رہے ہیں۔اس حوالے سے جب ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمران رضاسے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے کہاکہ یہ محکمہ کے اندرونی معاملات ہیں میڈیاکونہیں بتایاجاسکتا۔