تحریک انصاف نے ملکی ترقی کیلئے حکمت عملی بنا لی : مخدوم خسرو بختیار

تحریک انصاف نے ملکی ترقی کیلئے حکمت عملی بنا لی : مخدوم خسرو بختیار

لیاقت پور ( نامہ نگار)تحریک انصاف کے مرکزی رہنماسابق وزیرمملکت امورخارجہ مخدوم خسروبختیار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک گیر کامیابی حاصل کر خودکو ملک کی مقبول اور بڑی جماعت کے طور پرمنوایا ہے ،وفاق اور پنجاب میںیقینی حکومت اس کی عوام دوست پالیسیوں کانتیجہ ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر تحریک انصاف کے نومنتخب ایم پی اے پی پی 257چوہدری مسعوداحمد اورسابق ایم پی اے چوہدری محموداحمد سے ملاقات کے (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

دوران کیا،انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے تحریک انصاف کی موثر منصوبہ بندی سے ملک میں معاشی استحکام زرعی اورصنعتی ترقی کا نیا دور شروع ہو گا،مخدو خسروبختیار نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کودرپیش مسائل کے حل کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کر چکی ہے وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے بعد ملکی ترقی اورعوامی مسائل کے حل کے لئے کام شروع کیا جائے گا،اس موقع پر تحریک انصاف کے نومنتخب ایم پی اے چوہدری مسعوداحمد اور سابق ایم پی اے چوہدری محموداحمدنے مخدوم خسروبختیار سے علاقائی سیاسی صورت حال اورحکومت سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاہے۔

خسرو بختیار

مزید : ملتان صفحہ آخر