حلقے کے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے:مہرعمران پرویز دھول

حلقے کے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے:مہرعمران پرویز دھول

خانیوال(بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق ممبر پنجاب اسمبلی مہرعمران پرویز دھول نے کہاکہ عمران خان کے نظریے کی ملک گیر کامیابی نے روایتی وموروثی سیاست کے بڑے بڑے برج الٹ دئیے یہی نیاپاکستان ہے(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

۔وہ اپنی رہائشگاہ پر تحریک انصاف کی ملک بھر میں کلین سویپ کر نے کی خوشی میں آنے والی پارٹی کارکنوں ،معززین علاقہ سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم نے متحد ہوکر نئے پاکستان کی نہ صرف راہ ہموار کردی بلکہ مضبوط بنیاد رکھ دی ہے عمران خان قوم کے مسیحاثابت ہونگے اور ملک وقوم کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر کے حقیقی معنوں میں آزاد وخودمختار فلاحی ریاست بنائیں گے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ عمران خان کے سپاہی اور اس کے نظریے کے محافظ ہیں آنے والی ملک گیر تبدیلی کے ثمرات عوام کی دہلیزتک پہنچانے کے لیے اپنابھرپور کرداراداکریں گے نظریاتی کارکنو ں اورحلقے کے عوام کو کسی بھی مرحلے پر تنہائی نہیں چھوڑیں گے۔

عمران دھول

مزید : ملتان صفحہ آخر