میسی میں پی ٹی آئی کی اظہار تشکر ریلی ، کھلاڑیوں کا جشن ، بھنگڑے
میلسی(نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف میلسی کے زیر اہتمام الیکشن میں کامیابی پر اظہار تشکر ریلی نکالی گئی جس کی قیادت رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی ، رکن صوبائی اسمبلی محمد جہانزیب خان کھچی ، عالمگیر خان کھچی ، علی رضا خان کھچی ، عرفان خان کھچی ،سٹی صدر مہر(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
ظفر اقبال احمد ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری حیدر خان اور دیگر رہنماؤں نے کی ریلی کا آغاز فدہ ٹاؤن سے ہوا ریلی میں سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں موٹر سائیکل سوار کارکنوں نے بھر پور شرکت کی کارکن پارٹی ترانوں پر بھنگڑے ڈالتے رہے ریلی جب تھانہ صدر میلسی سے ہوتی ہوئی شہر میں داخل ہوئی تو جگہ جگہ شہریوں نے ممبران اسمبلی اور ریلی کے شرکاء پر زبر دست گل پاشی کی اور اپنے محبوب رہنماؤں کا بھر پور خیر مقدم کرتے رہے ریلی قائد اعظم روڈ، ریلوے چوک، سے ہوتی ہوئی ریلوے کراسنگ چوک پہنچی جہاں ریلی کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب ایم این اے اورنگزیب خان کھچی نے کہا کہ میلسی کے شہریوں نے تحریک انصاف پر اپنے جس بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہمیں بھاری اکثریت سے کامیاب کیا ہے اس کا لفظوں میں شکریہ ادا کرنا ممکن نہیں انشاء اللہ اپنی کارکردگی سے ثابت کریں گے کہ میلسی کے عوام نے اپنے ووٹ کا درست استعمال کیا ہے ریلی بعد ازاں ملتان روڈ اور کالونی روڈ سے ہوتی ہوئی جلہ جیم روانہ ہو گئی اس دوران راستے میں شہریوں اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے ریلی کے شرکاء کا زبردست استقبال کیا اور جیت کا جشن مناتے رہے ریلی میں سابق ممبر تحصیل کونسل راؤ محمد فاروق، کونسلر ملک محمد حبیب، ملک کاشف ثقلین، ملک وحید علی والا، مہر عبد الغفار، چوہدری محمد اسلم، ندیم حیدر خان کھچی، حافظ محمد اصغر، قاضی میاں فہیم اقبال، قاضی میاں نسیم محمود، قاضی میاں سلیم اقبال، قاضی میاں غوث اقبال، میاں وسیم اقبال ارائیں سمیت دیگر رہنماء شریک تھے۔