کرپٹ مافیا کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ، چھوٹوں کی باری آگئی:ابراہیم خان

کرپٹ مافیا کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ، چھوٹوں کی باری آگئی:ابراہیم خان

شجاع آباد (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی محمدابراہیم خان نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ہم پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کریں گے نئے ڈیم بنا کر نئے جذبے سے پاکستان کی تعمیر کریں گے باریاں لینے والوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا ملک میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے ان کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو گئی ہے بڑا بھائی اڈیالہ جیل میں ہے اب سانحہ ماڈل ٹاؤن (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

میں چھوٹے بھائی کی باری ہے ہماری دشمنی ملک کو لوٹنے والوں سے ہے ملک محب وطن لوگ ہمارے سر آنکھوں پر ہوں گے پاکستان میں اگر بجلی کی پیدوار کیلئے ڈیم بنائے جاتے تو آج پاکستان خوشحال ملک بن چکا ہوتا اور بجلی تین روپے سے کم یونٹ میں مل رہی ہوتی تحریک انصاف عوامی امداد سے ڈیم بنائے گی اور ملک کو مضبوط سے مضبوط ترین بنا کر دم لے گی عمران خان کی انقلابی قیادت میں پاکستان تبدیل ہونے کو ہے جو شخص پاکستان کو ورلڈ کپ جتوا سکتا ہے وہ پاکستان کو معاشی لحاظ سے دنیا بھر میں مضبوط ترین بھی بنا سکتا ہے فلاحی سرگرمیاں عمران خان کی پہچان ہیں ہم عمران خان کی قیادت میں ترقی یافتہ ملک بنائیں گے آنے والے زمانہ میں تحریک انصاف عوام کے دلوں کی دھڑکن بنے گی جس کی وجہ تحریک انصاف کی کارگزاری ہوگی تحریک انصاف انسانی وسائل کو صحیح طریقے سے ترتیب د ے گی کرپشن کرنے والے کو پھانسی ہو گی ایماندار محب وطن اور قابل لوگوں کو آگے لایا جائے گا ہم اداروں کو مضبوط کریں گے انہوں نے مبارک باد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا کہ عوام نے جس قدر مجھ پر اعتماد کیا ہے میں ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا حلقہ این اے 158کے عوام کا شکریہ انہوں نے مجھے نمائندے کے طور پر چنا اس موقع پر مبارکباد دینے والوں میں زمیندار حاجی سعید احمد رڈ، حاجی جام محمداکمل ،ملک نیاز احمد نمبردار سمیت مبارکباد دینے والے سینکڑو ں افراد موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر