حلقہ این اے 60ضمنی الیکشن کیلئے پی ٹی آئی کے راشد شفیق ،شہریار ریاض متوقع امید وار

حلقہ این اے 60ضمنی الیکشن کیلئے پی ٹی آئی کے راشد شفیق ،شہریار ریاض متوقع امید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(سید گلزار ساقی سے) راولپنڈی کے حلقہ این اے60میں شیخ رشید کی طرف سے اُن کے بھتیجے شیخ راشد شفیق تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے جبکہ سابق ایم پی اے شہریار ریاض متبادل امیدوار ہوں گے، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 25جولائی 2018کے انتخابات سے قبل راولپنڈی کے حلقہ این اے60سے ن لیگ کے امیدوار حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں سزا ہو جانے کی وجہ سے اس حلقہ میں انتخابات نہیں ہوئے اس حلقہ میں حنیف عباسی کا مقابلہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد پیپلز پارٹی کے مختار عباس اور دیگر جماعتوں کے درمیان مقابلہ تھا شیخ رشید اور مختار عباس نے اعلیٰ عدلیہ میں انتخابات کروانے کے لیئے درخواستیں بھی دی تھیں لیکن اُن کے حق میں فیصلے نہ آسکے جس وجہ سے اس حلقے میں انتخابات ملتوی کردیئے گئے حلقہ این اے60میں آئندہ انتخابات جلد متوقع ہیں اور اس حلقہ مین اب شیخ رشید احمد اپنے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو تحریک انصاف کے ٹکٹ پر میدان میں اُتاریں گے جبکہ ان کے کورنگ امیدوار تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کے صدر سابق ایم پی اے شہریار ریاض ہوں گے۔ ابھی تک مسلم لیگ(ن) کے کی طرف سے کسی امیدوار کا نام سامنے نہیں آیا،تاہم شیخ راشد شفیق اس حلقہ سے پہلے بھی ق لیگ کے دور حکومت میں شیخ رشید احمد نے راولپنڈی کے دونوں حلقوں میں انتخابا جیتا تھا تو شیخ رشید نے اُس وقت حلقہ این اے56اس وقت این اے60سیٹ چھوڑی تھی اور شیخ راشد شفیق کو میدان میں اُتارتو اُن کے مقابلے میں ن لیگ نے محمد حنیف عباسی کو میدان میں لائے تھے تو بڑی تگڑی انتخابی مہم اُس وقت کے وزیر اعظم نے بھی شیخ رشید کی درخواست پر راولپنڈی میں انتخابی مہم کا فیصلہ کیا تھا لیکن راشد شفیق ن لیگ کے امیدوار محمد حنیف عباسی سے ہار گئے تھے تاہم موجودہ انتخابات میں چونکہ عمران خان کے بلے کی دھوم ہے اور انتخابی نشان بلا کامیابی کا ضامن جانا جاتا ہے ، اس لیئے لال حویلی کے سربراہ شیخ رشید احمد اپنے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو این اے 60میں تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلا پر انتخاب لرائیں گے تاکہ شیخ راشد شفیق بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل کر سکیں۔