عام انتخابات میں دھاندلی جی ڈی اے کااجلاس کل ہوگا

عام انتخابات میں دھاندلی جی ڈی اے کااجلاس کل ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر )عام انتخابات میں سندھ میں انتخابی دھاندلیوں کے خلاف احتجاج کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے گرینڈ ڈیموکریٹک کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔جی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل ایازلطیف پلیجونے سندھ کے الیکشن کو انجینئرڈ الیکشن قراردیتے ہوئے صوبے میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دینے کی تجویز قیادت کو پیش کردی ہے انتخابات میں دھاندلی کی شکایات پر غور کے لیے جی ڈی اے کا اعلی سطح اجلاس منگل کو شام 5 بجے کنگری ھاؤس کراچی میں ہوگا،اجلاس کی صدارت جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پاگارا کریں گے مشاورتی اجلاس میں جی ڈی اے کے مرکزی رہنما شریک ہوں گے انتخابات کی شفافیت، دھاندلی کی شکایات کے معاملے پر مشاورت ہوگی،خیرپور بدین نوشہرو فیروز لاڑکانہ سانگھڑ عمر کوٹ مٹھی اور دیگر اضلاع سے انتخابی نتائج 27 گھنٹوں بعد ملنے کا معاملا بھی ایجنڈا کا حصہ ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر