ترکی میں قید 1600 پاکستانیوں کی حکومت سے مدد کی اپیل
استنبول(این این آئی)ترکی میں مبینہ ظلم و ستم کے شکار 1600 سے زائد پاکستانی نوجوانوں نے نئی حکومت سے مدد طلب کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی میں غیرقانونی طریقے سے جانے والے 1600 سے زائد پاکستانی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ نوجوانوں نے خود پر ہونے والے مبینہ ظلم و ستم کی ویڈیو کے ذریعے شکایت کرتے ہوئے پاکستانی وزارتِ خارجہ اور نئی حکومت سے مدد طلب کی ۔عثمانیہ کیمپ میں رکھے جانے والے نوجوانوں نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ سینکڑوں افراد گزشتہ چھ ماہ سے کیمپ میں قید ہیں، اور پانچ ماہ سے گھر والوں سے بات بھی نہیں ہوئی، روٹی کیلئے لائن میں لگا یا جاتا ہے اور مارا بھی جاتا ہے، بہت سے نوجوان بیمار ہوگئے ہیں اورانہیں ترکی حکام کی جانب سے طبی امداد بھی نہیں دی جارہی۔ نوجوانوں نے اپیل کی کہ ملک کے آئندہ وزیر اعظم عمران خان اور وزارتِ خارجہ ہماری مدد کریں۔
پاکستانی قیدی