5فیصد ووٹوں سے ہارنیوالے کو دوبارہ گنتی کا حق حاصل ہے ، بیرسٹر ظفر اللہ
اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ(ن) کے راہنماء بیرسٹر ظفراللہ نے کہا ہے کہ جس حلقہ میں کوئی امیدوار 5فیصد ووٹوں سے ہارے وہاں دوبارہ گنتی امیدوار کا حق ہے ٗ الیکشن کمیشن این اے249کراچی میں دوبارہ گنتی کرائے۔ اتوار کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں این اے 249سے مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف صرف 700ووٹوں سے ہارے ہیں اور اس حلقہ میں مسترد شدہ ووٹ 2700سے زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے فارم 45پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کا نام ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جس حلقہ میں کوئی امیدوار 5فیصد سے کم فرق سے ہارے وہاں دوبارہ گنتی اس امیدوار کا حق ہے اس لئے الیکشن کمشن اس حلقہ میں دوبارہ گنتی کرائے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی حکومت کا یہ اختیار ہے کہ وہ صوبوں میں اپنے گورنر تعینات کرے۔
بیرسٹر ظفر اللہ