ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
جولائی30 پیر۔ کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا جس کے باعث مالی پوزیشن مزید مستحکم ہو سکے گی۔ مصروفیات دو حصوں میں بٹی رہیں گی۔ ایک تو مالی اور دوسرے گھریلو مسائل۔
برج ثور
جولائی30 پیر۔ سواری لے سکیں گے۔ والدین کا تعاون حاصل رہے گا۔ زیادہ تر توجہ مالی اور شراکتی کاموں میں رہے گی جس کے باعث حالات پہلے کی نسبت سدھر سکیں گے۔
برج جوزا
جولائی30 پیر۔ ان کاموں کو فروغ ملے گا جس کے باعث آمدن میں اضافہ سے مالی مسائل اور پریشانیوں کا خاتم ہو گا۔ بہن بھائیوں کا تعاون رہے گا۔ جس سے گھریلو ماحول مزید خوشگوار ہو جائے گا۔
برج سرطان
جولائی30 پیر۔ صحت سے متعلقہ معاملات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ محبت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے چل سکیں گے۔ بہن بھائیوں اور رشتے داروں کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔
برج اسد
جولائی30 پیر۔ مالی پوزیشن مستحکم رہے گی۔ کاروباری معاملات میں خواہ مخواہ کی رکاوٹیں آسکیں گی۔ لیکن یہ مسائل جلد ہو سکیں گے۔ شریک کار کے ساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے۔
برج سنبلہ
جولائی30 پیر۔ زیادہ تر توجہ محبت سے متعلقہ معاملات پر رہے گی۔ جس کے باعث بہت سے دوسرے کام ادھورے رہ سکتے ہیں۔ جن کے باعث بعد میں احساس ہوگا۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے لہٰذا محتاط رہیں۔
برج میزان
جولائی30 پیر۔ شریک حیات کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے جس کے باعث گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔ مالی معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔ گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔ شخصیت میں مزید نکھار آسکے گا۔
برج عقرب
جولائی30 پیر۔ مسائل کا مثبت حل ہو سکے گا۔ دوست مددگار رہیں گے۔ شخصیت میں نکھار مثبت رہے گا۔ شریک حیات کے ساتھ اختلافات ہو سکتے ہیں۔ غلط فہمیاں مسائل کی وجہ بنیں گی۔
برج قوس
جولائی30 پیر۔ شراکتی کاموں کو فروغ ملے گا اور کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا۔ اساتذہ کا تعاون حاصل ہوگاجس سے بہت سے مسائل حل ہو سکیں گے۔ بیرون ملک سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔
برج جدی
جولائی30 پیر۔ کاروباری معاملات فائدہ مند رہیں گے۔ شادی شدہ افراد سیر و تفریح کا پروگرام بنا سکتے ہیں۔ ملازمت کی تبدیلی کے خواہش مند افراد اپنی خواہش پوری کر سکتے ہیں۔ صحت کا خیال رکھیں۔
برج دلو
جولائی30 پیر۔ اخلاق کے باعث عزت و شہرت میں اضافہ ممکن ہوگا۔ شراکتی کام مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔ آج کا دن خوشگوار رہے گا۔ مالی پوزیشن مستحکم رہے گی۔ گھریلو افراد کا تعاون حاصل ہوگا۔
برج حوت
جولائی30 پیر۔ آج کے دن جو بھی نیا کام شروع کریں گے وہ آپ کی زندگی میں بہت اہمیت کا حامل ہوگا۔ مالی مسائل کا خاتمہ ہو سکے گا۔ رشتے داروں کے تعاون سے گھریلو مسائل کا خاتمہ ہوگا۔