نواز شریف خاندان کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت یکم اگست تک ملتوی

نواز شریف خاندان کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت یکم اگست تک ...
نواز شریف خاندان کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت یکم اگست تک ملتوی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت کی احتساب عدالت نے نواز شریف خاندان کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں العزیزیہ ریفرنس کی سماعت شروع ہوئی تو نواز شریف اور پراسیکیوشن کے وکلا عدالت میں پیش نہ ہوئے ، جس پر عدالت نے خواجہ حارث کے معاون وکیل کو طلب کرلیا۔ جج محمد بشیر نے معاون وکیل سے پوچھا کہ خواجہ حارث کب آئیں گے جس پر معاون نے بتایا کہ خواجہ صاحب عدالت آرہے ہیں۔ جج محمد بشیر نے استفسار کیا اسلام آباد ہائیکورٹ میں آپ کے کیس کی سماعت کب ہے؟ معاون وکیل نے بتایا کہ ہائیکورٹ میں سماعت کل (منگل کو) ہوگی۔ جج محمد بشیر نے سماعت میں کچھ دیر کیلئے وقفہ کرتے ہوئے کہا خواجہ حارث کو بلالیں پھر آگے سماعت کریں گے۔ وقفے کے دوران ہی جج محمد بشیر نے مزید کارروائی کے بغیر العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد