زرتاج گل سے عمران خان کی ملاقات، کپتان نے خاتون کو مبارکباد دیدی کیونکہ ۔ ۔ ۔ ایسی خبرآگئی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

زرتاج گل سے عمران خان کی ملاقات، کپتان نے خاتون کو مبارکباد دیدی کیونکہ ۔ ۔ ۔ ...
زرتاج گل سے عمران خان کی ملاقات، کپتان نے خاتون کو مبارکباد دیدی کیونکہ ۔ ۔ ۔ ایسی خبرآگئی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے ملاقات کی جس میں بعد از انتخاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق زرتاج گل نے کپتان کو عام انتخابات میں پارٹی کی ملک گیر کامیابی پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں حکومت سازی کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔ عمران خان نے اویس لغاری اور دوست کھوسہ کو شکست دینے پر زرتاج گل کو مبارکباد دی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ زرتاج گل نے ایک خاتون ہو کر روایتی سیاستدانوں کو پی ٹی آئی نظریے سے شکست دی۔ ذرائع کے مطابق زرتاج گل کو مرکز میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔

مزید : سیاست /علاقائی /اسلام آباد