’بلاول کیلئے یہ کام کریں تو ہم پنجاب میں آپ کی حمایت کو تیار ہیں‘ پیپلزپارٹی کی مسلم لیگ ن کو پیشکش لیکن شرط کیا رکھی؟ جان کر آپ بھی کہیں گے کہ ۔ ۔ ۔

’بلاول کیلئے یہ کام کریں تو ہم پنجاب میں آپ کی حمایت کو تیار ہیں‘ ...
’بلاول کیلئے یہ کام کریں تو ہم پنجاب میں آپ کی حمایت کو تیار ہیں‘ پیپلزپارٹی کی مسلم لیگ ن کو پیشکش لیکن شرط کیا رکھی؟ جان کر آپ بھی کہیں گے کہ ۔ ۔ ۔

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے لیے حمایت کی صورت میں پنجاب اسمبلی میں اپنی بھرپور حمایت کی پیشکش کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے مسلم لیگ ن کے رہنما سے اسلام آباد میں رابطہ کر کے پیشکش کی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے مصدقہ زرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ عام انتخابات2018ء کے سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا عہدے کے لیے مسلم لیگ ن سے تعاون مانگ لیا۔

اس صورت میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہوں تو اس پر پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے لیے مسلم لیگ ن کی حمایت کر سکتی ہے۔

مزید : سیاست