افغان جنگ میں طالبان دراصل کس ملک کا اسلحہ استعمال کررہے ہیں؟ تہلکہ خیز دعویٰ منظرعام پر

افغان جنگ میں طالبان دراصل کس ملک کا اسلحہ استعمال کررہے ہیں؟ تہلکہ خیز ...
افغان جنگ میں طالبان دراصل کس ملک کا اسلحہ استعمال کررہے ہیں؟ تہلکہ خیز دعویٰ منظرعام پر

  

تہران(ویب ڈیسک) ایران پر افغانستان میں طالبان مزاحمت کاروں کو اسلحہ مہیا کرنے کے الزام کا اعادہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایران پر طالبان کو ہتھیار فراہم کرنے کا یہ نیا الزام پارلیمان کے ایک رکن کرم الدین رضا زادہ نے عاید کیااورکہاکہ طالبان وسطی صوبے غور میں افغان فورسز کے خلاف جنگ میں ایرانی ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ان کے صوبے میں ایک پاپولر پیپلز فورس نے ایک گرفتار طالبان سے ایرانی ساختہ ہتھیار برآمد کیے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی