این اے 49 ٹانک، ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں متحدہ مجلس عمل کے مولانا جمال الدین کی جیت برقرار

این اے 49 ٹانک، ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں متحدہ مجلس عمل کے مولانا جمال الدین ...
این اے 49 ٹانک، ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں متحدہ مجلس عمل کے مولانا جمال الدین کی جیت برقرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹانک (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کے حلقہ 49 ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہو گئی، ریٹرننگ افسر کے مطابق دوبارہ گنتی میں بھی متحدہ مجلس عمل کے امیدوار مولانا جمال الدین کی جیت برقرار رہی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار دوست محمد محسود کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوئے ،ریٹرننگ افسر کے مطابق دوبارہ گنتی میں بھی ایم ایم اے کے مولانا جمال الدین پھر کامیاب رہے ۔
ریٹرننگ افسر کے مطابق ایم ایم اے کے مولانا جمال الدین نے 7778 ووٹ حاصل کئے جبکہ پی ٹی آئی کے دوست محمد محسود6591 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔