’مجھے مودی کے دفتر سے ہدایت کی گئی ہے کہ ۔ ۔ ۔ ۔‘ معروف بھارتی تاجر کا عمران خان کی تقریب حلف برداری سے قبل ایسا انکشاف کہ ہرپاکستانی دنگ رہ گیا

’مجھے مودی کے دفتر سے ہدایت کی گئی ہے کہ ۔ ۔ ۔ ۔‘ معروف بھارتی تاجر کا عمران ...
’مجھے مودی کے دفتر سے ہدایت کی گئی ہے کہ ۔ ۔ ۔ ۔‘ معروف بھارتی تاجر کا عمران خان کی تقریب حلف برداری سے قبل ایسا انکشاف کہ ہرپاکستانی دنگ رہ گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کی تقریب میں سارک کے تمام رکن ممالک کے سربراہان کو شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کی معروف کاروباری شخصیت اور کرکٹ کے ایک بڑے فنانسر وینو گوپال دھوت کے مطابق  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دفتر سے انہیں پاکستان جانے کے لیے تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔ وینو گوپال دھوت بھارت کی سب سے بڑی الیکٹرونکس مصنوعات بنانے والی کمپنی ویڈیو کون کے چئیرمین بھی ہیں۔ وینو گوپال نے مزید بتایا کہ عمران خان کے کرکٹر دوستوں کا بھی حلف برداری کی تقریب میں شمولیت کے لئے پاکستان جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب جب بھارتی وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع سے اس حوالے سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ابھی تک بھارت نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کا باضابطہ فیصلہ نہیں کیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور