رانا ثناء نے مولانا معاویہ اعظم سے تعاون مانگ لیا

رانا ثناء نے مولانا معاویہ اعظم سے تعاون مانگ لیا
رانا ثناء نے مولانا معاویہ اعظم سے تعاون مانگ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جھنگ (ویب ڈیسک) سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے مسلم لیگ ن کو 18 ارکان کی ضرورت ہے اور آئندہ چند روز میں ہم مطلوبہ ممبران کی حمایت حاصل کرلیں گے۔رانا ثناء اللہ نے جھنگ کے حلقے پی پی 126 سے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی مولانا معاویہ اعظم سے ملاقات کی، اس موقع پر مولانا احمد لدھیانوی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرح روز ایک ایک دو دو کرکے ممبران نہیں لائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس جہانگیر ترین کی طرح پیسہ اور جہاز نہیں ہے۔اس موقع پر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے، وفاق میں 10 کروڑ اور صوبے میں 5 کروڑ کی آواز لگائی گئی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا معاویہ اعظم طارق کا کہنا تھا کہ دونوں پارٹیوں سے باقاعدہ رابطہ ہوچکا ہے، ایک دو روز میں مشاورت سے فیصلہ کر لیں گے۔