ق لیگ نے حمایت کے بدلے تحریک انصاف سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ مانگ لی؟ مونس الٰہی نے اصل حقیقت بتادی

ق لیگ نے حمایت کے بدلے تحریک انصاف سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ مانگ لی؟ مونس ...
ق لیگ نے حمایت کے بدلے تحریک انصاف سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ مانگ لی؟ مونس الٰہی نے اصل حقیقت بتادی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)گزشتہ روز اطلاعات تھیں کہ مسلم لیگ ق اکثریتی جماعت تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن دونوں کیساتھ رابطے میں ہیں اور تحریک انصاف سے حمایت کے بدلے میں وزیراعلیٰ پنجاب یا ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ مانگ لیا لیکن اب پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی میدان میں آگئے اور واضح کیا کہ انہوں نے کسی بھی قسم کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔

ایک خبر پر مونس الٰہی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ہم نے ایسا کوئی بھی مطالبہ نہیں کیا، خبریں لگانے سے پہلے ہم سے رابطہ کرلینا چاہیے تھا‘۔

دوسری طرف ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ق نے تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا ، ق لیگ کے پاس 8اراکین ہیں جن کی حمایت کے بعد تحریک انصاف کو 139اراکین کی حمایت مل گئی جبکہ حکومت بنانے کے لیے 149اراکین کی ضرورت ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پرویز الٰہی آزاد اراکین سے بھی رابطے میں ہیں۔

مزید : سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور