”قلعہ سیف اللہ میں الیکشن ہوا اور اس میں “۔۔۔بابراعوان نے ایسی بات کہہ دی کہ دھاندلی کا شور مچانے والے شرمندہ ہو جائیں گے

”قلعہ سیف اللہ میں الیکشن ہوا اور اس میں “۔۔۔بابراعوان نے ایسی بات کہہ دی کہ ...
”قلعہ سیف اللہ میں الیکشن ہوا اور اس میں “۔۔۔بابراعوان نے ایسی بات کہہ دی کہ دھاندلی کا شور مچانے والے شرمندہ ہو جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مشکل حالات میں انتخابات کرائے اورپاکستان کے عوام نے ملک میں تبدیلی کیلئے ووٹ دیاہے ،دھاندلی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ قلعہ عبداللہ میں جے یو آئی ف اور پشتونخواملی عوامی کے امیدواروں میں مقابلہ ہوا جس میں ایک امیدوار جیت گیا جبکہ دوسرا ہار گیا اور دونوں کہہ رہے ہیں کہ دھاندلی ہوئی۔

میں ان لوگوں سے کہتا ہوں کہ اگر دھاندلی ہوئی ہے تو ایک دوسرے کو پکڑو ،تحریک انصاف کو نشانہ نہ بنائیں۔

ان کا کہناتھا کہ الیکشن 2018 آئین کے مطابق ہوئے ہیں اورملک میں شفاف انتخابات کو عوام نے قبول کیا،پہلی بار عوام کی امنگوں کے مطابق حکومت بننے جا رہی ہے،پی ٹی آئی کی حکومت میں اداروں کا راج ہو گا، تحریک انصاف کی حکومت میں کسی فرد کا راج نہیں ہو گا۔

بابراعوان نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کون ہو گا فیصلہ ابھی نہیں ہوا،پنجاب میں لمبے عرصے بعد عوام اپنی حکومت بنائیں گی، ان کا کہناتھا کہ وزراکے ناموں کافیصلہ صرف عمران خان کریں گے،

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کی کامیابی سے خطے میں جو امید کی لہر آئی ہے اسے پورا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کااداروں کے ساتھ نیاسفرشروع ہورہاہے،اداروں میں میرٹ پر تعیناتیاں کریں گے ،ان کا 3کیسزمیں اپنا وکالت نامہ جمع کرادیا ہے،عمران خان کی طرف سے آج الیکشن کمیشن میں پیش ہوا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد