پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ،100انڈیکس میں 573پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ،100انڈیکس میں 573پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ،100انڈیکس میں 573پوائنٹس کا اضافہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے پہلے ہی روز کاروبار حصص میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای100انڈیکس573 پوائنٹس کے اضافے سے 43ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں حالیہ عام انتخابات کے بعدپاکستان سٹاک ایکس چینج میں بھی تیزی کا رجحان جاری ہے ۔کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز پاکستان سٹاک ایکسچینج شدید مثبت رجحان کے ساتھ کے ایس ای 100انڈیکس573پوائنٹس کے اضافے کے بعد 43ہزار 359پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران 7کروڑ 34لاکھ 83ہزار 550شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 4ارب70کروڑ34لاکھ 70ہزار812روپے ہے۔

مزید : بزنس /علاقائی /سندھ /کراچی