ایل ڈی اے میں جعلی فائلوں سے کروڑوں روپے کی کرپشن:احتساب عدالت نے ملزم کو12 روزہ جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیا

ایل ڈی اے میں جعلی فائلوں سے کروڑوں روپے کی کرپشن:احتساب عدالت نے ملزم کو12 ...
ایل ڈی اے میں جعلی فائلوں سے کروڑوں روپے کی کرپشن:احتساب عدالت نے ملزم کو12 روزہ جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایل ڈی اے میں جعلی فائلوں سے کروڑوں روپے کرپشن پر دائر نئے ر یفرنس کی سماعت میں احتساب عدالت نے ملزم خالداقبال کو 12 روزہ جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیجتے ہوئے سماعت 11 اگست تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے میں جعلی فائلوں سے کروڑوں روپے کرپشن پردائرنئے ر یفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی ۔نیب کی جانب سے عدالت میں موقف اپنایاگیا کہ ملزم ایل ڈی اے ملازمین سے مل کرجعلی فائلوں کے ذریعے خوردبردکرتارہااورملزم خالداقبال ودیگرپرایک کروڑ 35 لاکھ روپے کرپشن کاالزام ہے۔جس پر احتساب عدالت نے ملزم خالداقبال کو 12 روزہ جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیجتے ہوئے سماعت 11 اگست تک ملتوی کردی۔