فریال تالپور نے سندھ ہائیکورٹ میں ایف آئی اے کے عبوری چالان کوچیلنج کردیا

فریال تالپور نے سندھ ہائیکورٹ میں ایف آئی اے کے عبوری چالان کوچیلنج کردیا
فریال تالپور نے سندھ ہائیکورٹ میں ایف آئی اے کے عبوری چالان کوچیلنج کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ سے متعلق عبوری چالان کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے موقف اپنایا ہے کہ ایف آئی اے کے مقدمے میں منی لانڈرنگ کا ذکرنہیں اور چالان میں ان کا کوئی کردارواضح نہیں اور الزامات سے فریال تالپورکا کوئی تعلق نہیں ہے ۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ایف آئی اے کے چالان کو غیر قانونی قراردے کر کو معطل کیا جائے۔

مزید : قومی /جرم و انصاف /سیاست /علاقائی /سندھ /کراچی