لاہور ہائیکورٹ، مزار بی بی پاک دامن کے اطراف تجاوزات فوری ہٹانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ، مزار بی بی پاک دامن کے اطراف تجاوزات فوری ہٹانے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ، مزار بی بی پاک دامن کے اطراف تجاوزات فوری ہٹانے کا حکم

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے مزار بی بی پاک دامن کے اطراف تجاوزات فوری ہٹانے کا حکم دے دیا اور انتظامیہ سے عملدرآمد رپورٹ کل طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مزاربی بی پاک دامن کے اطراف تجاوزات کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے مزاربی بی پاک دامن کے اطراف تجاوزات فوری ہٹانے اورمزارکی تزئین وآرائش کیلئے چیف سیکرٹری کوآج ہی اجلاس بلانے کاحکم دے دیا۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ مزاربی بی پاک دامن کے داخلی وخارجی راستے کھولیں جائیں،عدالت نے انتظامیہ سے عملدرآمد رپورٹ کل طلب کرلی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور