ووٹ کا تقدس پامال کرنے کا معاملہ: الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وکیل سے تحریری جواب مانگ لیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے ووٹ کا تقدس پامال کرنے کے معاملہ پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کے وکیل سے تحریری جواب مانگتے ہوئے کیس کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے ووٹ کا تقدس پامال کرنے کے معاملے کی سماعت چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے کی ۔اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے تحریک انصاف کے وکیل بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے ۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وکیل سے تحریری جواب مانگ لیا اور کیس کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی۔